27 اگست 2026 - 16:20
بحرین کے عوام کو حکومتی علاقائی مہم جوئی کی قیمت نہیں چکانی چاہیے؛ 14 فروری اتحاد

بحرین کی 14 فروری انقلاب یوتھ الائنس نے ملک کے سیاسی و قومی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کو خطے کی جنگوں اور تنازعات میں جھونکنے کی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کریں، خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پالیسی جاری رہی تو اس کے حکمرانوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی 14 فروری انقلاب یوتھ الائنس کی سیاسی کونسل نے اسلامی اتحاد ہفتہ، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت کے موقع پر اپنے سیاسی مؤقف میں بحرینی عوام کی دینی اور قومی اصولوں سے وابستگی پر زور دیا۔ ان اصولوں میں قومی اتحاد، دینی شناخت کا تحفظ اور نفرت و مذہبی انتشار سے دوری شامل ہے۔

کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ بحرین کی حکومت کی گزشتہ برسوں کی پالیسیاں ان اصولوں کو کمزور کرنے اور عوام کے مذہبی عقائد و شعائر پر دباؤ بڑھانے کی سمت میں رہی ہیں۔

14 فروری اتحاد نے کہا کہ بحرین کے شیعہ علما کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، ان کے خلاف مقدمات اور شیعہ برادری پر دباؤ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اثر و رسوخ سے جڑی پالیسیوں کا حصہ ہیں، جنہیں اس نے بحرین کی مقامی شناخت اور معاشرے کے خلاف اقدامات قرار دیا۔

بیان میں بحرین کی صورتحال کو ایران کے خلاف امریکی اقتصادی دباؤ، عراق میں مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں، لبنان کی صورتحال اور یمن کی جنگ کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا گیا کہ ان تمام اقدامات کا مشترکہ مقصد خطے میں مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا ہے۔

14 فروری اتحاد کی سیاسی کونسل نے بحرین کو ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ میں شامل کرنے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ ایسا اقدام خطے میں طاقت کے موجودہ توازن کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

کونسل نے آخر میں بحرین کے قومی حلقوں اور بااثر شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک اور عوام کو خطے کے دیگر ممالک کے تنازعات اور جنگوں میں جھونکنے کی پالیسی سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ اس نے خبردار کیا کہ یہ پالیسی جاری رکھنے کے بحرینی حکومت کے لیے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha